تاثیر 03 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
انقرہ،03مارچ:ترکیہ میں کاروباری افراد نجی طیاروں کی تعداد کا ریکارڈ توڑنے میں مصروف ہیں۔ سال 2024 میں ان افراد کی ملکیت میں موجود نجی طیاروں کی تعداد میں 43.6% کا اضافہ ہوا۔ اس طرح ان نجی طیاروں کی مجموعی تعداد 158 تک پہنچ گئی ہے۔ سال 2023 میں یہ تعداد 110 تھی۔ یہ بات امریکی جریدے Forbes کی رپورٹ میں جاری تازہ ترین اعداد و شمار میں سامنے آئی ہے۔ایسے میں جب کہ مہنگے ترین نجی طیارے کی قیمت 8 کروڑ امریکی ڈالر کے قریب ہے، بعض کاروباری افراد اس کے باوجود اپنے ہوائی بیڑوں کے ذریعے توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ یہ ہی حال ترکیہ کا ہے جو ملک میں دولت مند اور کاروباری شخصیات کے نجی طیاروں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں 13 ویں نمبر پر ہے۔