تاثیر 01 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد , یکم۔ مارچ :شہر میں ایک اور فلک بوس عمارت تعمیر ہوگی۔ جنوبی ہند کی بلند ترین عمارتوں میں اس کا شمار ہوگاجو فینانشیل ڈسٹرکٹ میں تعمیر کی جارہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد کی ’سنک‘نامی کمپنی 61 منزلہ عمارت تعمیر کررہی ہے۔
اس کو تقریباً 7.19 ایکڑ پر تعمیر کیاجائیگا۔ ذرائع کے مطابق تمام 5 ٹاورس میں 4 بیڈ روم والے فلیٹس ہونگے۔ہر فلیٹ 3,600 اسکوائر فیٹ پر مشتمل ہوگا۔ یہ پراجیکٹ ’واک ٹو ورک‘ نظریہ کے مطابق ہوگا۔ جہاں جنوبی ہند میں اب تک سب سے اونچی عمارت 59 منزلہ کینڈی اسکائی لائن ہے، اب اس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے حیدرآباد میں اونچے ٹاورس تعمیر کئے جارہے ہیں۔