تاثیر 06 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ، 6 مارچ:ممبئی میں 12 سالہ اسکول کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ یہ واقعہ 24 فروری کو پیش آیا جب لڑکی اسکول کے بعد سے لاپتہ ہو گئی۔ لڑکی کے چچا نے 26 فروری کو پولیس میں شکایت درج کرائی کہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
بعد ازاں 27 فروری کی صبح، ریلوے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک 12 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ ریلوے اسٹیشن کے قریب لڑکی بے ہوش حالت میں ملی۔ اسے فوری طور پر مقامی تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے۔