ڈی سی ڈوڈہ نے عید، نوراتری کے پیش نظر ڈوڈہ میں مارکیٹ کا دورہ کیا

تاثیر 29  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 29 مارچ :عیدالفطر اور نوراتری کی آمد کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے مارکیٹ کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے انتظامات اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وہ محکمہ خوراک، پولیس، میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ تھے۔
معائنے کے دوران، ڈی سی ڈوڈہ نے دکانوں میں اشیائے خوردونوش کے معیار اور نرخوں کا معائنہ کیا، جبکہ ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے سختی سے حکم دیا کہ کوئی بھی گاڑی سڑک پر غیر قانونی طور پر پارک نہ کی جائے اور دکانداروں کو سڑکوں پر تجاوزات کرنے سے منع کیا، تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔