کونسلر سوما چودھری نے ضرورتمند لوگوں میں کپڑے تقسیم کئے

تاثیر 27  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ، 27/ مارچ (شبانہ) عید کے پیش نظر ہر وارڈ کی طرح وارڈ نمبر 37 کی کونسلر شریمتی سوما چودھری نے وارڈ کے ضرورتمند لوگوں میں کپڑے تقسیم کی۔ جن میں خواتین کے لئے ساڑی، شلوار، قمیض اور مردوں کے لئے لنگی، کرتا، بچوں کی لئے شوٹ وغیرہ تقسیم کیا۔ اس موقع پر وارڈ کے صدر مسٹر پریال چودھری کی سرپرستی میں کپڑے کی تقسیم پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں پارٹی ورکرس نے بھی بھرپور تعاون کیا۔ 500 سے زائد لوگوں کو کپڑے تقسیم کی گئی ۔