تاثیر 03 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ ، 03 مارچ : بہار قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں ا?ج مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش ہونے جا رہا ہے۔ بجٹ پیش کرنے سے پہلے گورنر عارف محمد خان اچانک وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے۔ گورنر نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی اور انہیں ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔
گورنر عارف محمد خان وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دینے پہنچے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی سالگرہ یکم مارچ کو تھی لیکن گورنر ان سے ملنے نہیں پہنچ سکے۔ گورنر سی ایم نتیش کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دینے خود سی ایم ہاو?س پہنچے اور وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دی اور ان کی لمبی عمر کی خواہش کی۔