تاثیر 22 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
اندور، 22 اپریل: مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں ایک بار پھر کورونا کے دو مریض ملے ہیں۔ ان میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ دونوں کو شہر کے اروبندو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں پیر کو علاج کے دوران خاتون کی موت ہوگئی۔ متاثرہ نوجوان کا علاج جاری ہے۔ خاتون کی عمر 74 سال تھی اور وہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں۔ جبکہ نوجوان کافی عرصے سے زکام اور کھانسی میں مبتلا تھا۔ نوجوان نے پہلے دوسرے اسپتال میں اپنا معائنہ کرایا، لیکن جب اس سے کوئی فرق نہیں پڑا تو وہ اروبندو اسپتال گیا، جہاں اس کے کئی ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کووڈ کی تصدیق ہوئی۔ نوجوان کو اسپتال کے الگ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ان کی حالت ٹھیک بتائی جاتی ہے۔ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے تمام گائیڈ لائن پر عمل کیا جا رہا ہے۔