بنگلہ دیش می جماعت اسلامی کے رہنما اے ٹی ایم اظہر الاسلام نے سزائے موت کو چیلنج کیا

تاثیر 22  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ڈھاکہ، 22 اپریل: جماعت اسلامی کے رہنما اے ٹی ایم اظہر الاسلام نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دی ہے ۔ انہوں نے 1971 میں ملک کی آزادی کی جنگ کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں اپنی سزائے موت کو چیلنج کیا ہے۔ چیف جسٹس سید رفعت احمد کی سربراہی میں چار رکنی اپیلٹ بنچ نے کہا کہ اس عدالت کی فل بنچ 6 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا۔