حج سیزن میں لْو لگنے سے محفوظ رہنے کے لیے تین اہم ہدایات

تاثیر 21  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مکہ مکرمہ ،21اپریل:سال 1446 ہجری کا حج سیزن قریب آتے ہی وزارتِ حج و عمرہ نے ‘حج آگاہی مرکز’ کے تعاون سے ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔ مہم میں حجاج کو سورج کی تپش اور گرمی سے بچاؤ کے حوالے سے خبردار کیا جا رہا ہے۔وزارت نے ایک انفوگرافک کے ذریعے واضح کیا کہ لْو لگنا ایک طبی ہنگامی حالت ہے، جس میں فوری طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیے تین اہم حفاظتی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں :
• ضرورت کے بغیر دن کے وقت باہر نکلنے سے گریز کریں، اور سر کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ براہِ راست دھوپ سے بچا جا سکے۔
• براہِ راست سورج کی روشنی میں نکلنے اور بغیر چھتری کے باہر جانے سے پرہیز کریں، خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں جب گرمی کی شدت عروج پر ہوتی ہے۔