حج عشق و محبت کا سفر ہے اور حج مبرو کا بدلہ جنت ہے مولانا نورالحق رحمانی

تاثیر 23  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

 جامعہ اسلامیہ سراج العلوم ڈپرکھا میں حج تربیتی کیمپ میں علماء کرام کا خطاب 
سوپول (محمد ابوالمحاسن(جامعہ اسلامیہ سراج العلوم ڈپرکھا تروینی گنج میں خیر امت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ضلع سوپول اور مدھے پورہ کے عازمین حج کا تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا تربیتی کیمپ میں حجاج کرام کے ساتھ کثیر تعداد میں علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی مولانا نور الحق رحمانی استاذ المعہدالعالی امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے حج کے ارکان واجبات کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ حج ایک عاشقانہ سفر ہے بندہ مومن اللہ کی برائی کرتے ہوئے فقیرانہ لباس اور درویشانہ وضع قطع میں اس کی بارگاہ میں حاضری دیتا ہے کوئی بادشاہ بھی ہو تو سرکاتا ج رکھ کر اور شاہانہ لباس اتار کر احرام کی دو چادریں لپیٹ کر اس مقدس وادی میں قدم رکھتا ہے کبھی وہ خانہ کعبہ کا طواف کرتا ہے کبھی حجر اسود کو بوسہ دیتا ہے کبھی ملتزم سے چمٹتا ہے کبھی صفا و مروہ کی سعی کرتا ہے اور حج کے ایام اتے ہی حج کے فرائض و واجبات کو اچھے طریقے سے ادا کرتا ہےالغرض حج عشق و محبت کا سفر ہے اور حج مبرور کا بدلہ جنت ہے انہوں نے حج کیسے کریں عملی مشق کر کے عازمین حج دکھایا حج کمیٹی بہار کے ماسٹر ٹرینر مفتی عبیداللہ قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے کہا کہ حج اسلام کا ایک اہم ترین اور متبرک رکن ہیں عبادتوں میں اللہ تعالی نے حج کو ایک خاص درجہ دیا ہے اور یہ زندگی میں ایک بار ایسے لوگوں پر فرض ہے جو صحت و تندرستی کے ساتھ بیت اللہ تک جانے کی مالی و بدنی استطاعت رکھتا ہو حج میں تین فرض اور چھ واجبات ہیں جس میں پہلا ہے احرام باندھنا دوسرا عرفات کے میدان میں قیام کرنا تیسرا طواف زیارت کرنا ان تینوں میں سے اگر کوئی چھوٹ گیا تو حج نہ ہوگا اور اس کی تلافی دم دینے سے بھی نہیں ہوگی لیکن واجبات میں سے اگر کوئی واجب چھوٹ جائے تو حج ہو جائے گا لیکن جرمانے کے طور پر دم لازم ہوگا مولانا محمد ابوالکلام شمسی نے کہا کہ حج وعمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو زمین پر مکہ مکرمہ کے علاوہ کہیں اور ادا نہیں کیا جاسکتا حج کے مخصوص ایام ہیں لیکن عمرہ پورے سال میں کسی وقت بھی ادا کیا جاسکتا ہے حاجی اللہ کے مہمان ہوتے ہیں ان کی دعائیں قبول ہوتی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب کسی حج کرنے والے سے تمہاری ملاقات ہو تو اس پہلے سلام کرو اور مصافحہ کرو اور اپنی مغفرت کی دعا کے لیے کہو کیونکہ وہ اس حال میں ہے کہ اللہ کے دربار میں اس کی مغفرت ہو چکی ہے مفتی عبدالقیوم قاسمی نے کہا کہ جو شخص حج کا ارادہ رکھتا ہو اللہ نے اس کو طاقت اور مال دیا ہے تو اسے چاہیے کہ جلدی کرے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص بیت اللہ تک جانے کی صلاحیت رکھتا ہو اس کے باوجود اگر وہ حج نہ کرے تو اس کو اختیار ہے خواہ وہ یہودی ہو کر مرے یا نصرانی ہو کر مرے اس لئے اللہ نے جن لوگوں کو صاحب نصاب بنایا ہے اسے چاہیے کہ وہ جلد سے جلد اس اہم فریضہ کو ادا کرنے کی کوشش کریں مولانا علی رضاء رحمانی استاذ جامعہ اسلامیہ سراج العلوم کی تلاوت اور جناب حاجی محمد حدیث کی نعت شریف سے پروگرام کا آغاز ہوانظامت کے فرائض مولانا نیاز احمد قاسمی استاد مدرسہ رحیمیہ گاڑھا مدھےپورہ نے خوش اسلوبی اسلوبی کے ساتھ انجام دئے،مولانا محمد عتیق الرحمٰن ندوی مہتمم جامعہ ہذا و حافظ محمد ابوالمحاسن استاذ جامعہ اسلامیہ سراج العلوم ڈپرکھا نے پروگرام کے انعقاد سے لیکر مہمانوں کے طعام و قیام کا بہتر انتظام کیا،اس موقع پر جامعہ اسلامیہ سراج العلوم ڈپر کھا تربینی گنج سوپول میں نۓ سیشن کیلۓ تعلیم کا آغاز بھی ہوا مولانا محمد نور الحق رحمانی استاذ المعہد العالی امارت شرعیہ پھلواری شریف نے تعلیم کی اہمیت کو بتاتے ہوۓ بچوں کو نورانی قاعدہ پڑھا کر تعلیمی شروعات کی پروگرام کے اختتام کے بعد تمام لوگوں وقف بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا وہ جلد سے جلد وقف ترمیمی بل واپس لے اس موقع پر مولانا شعیب رحمانی سابق استاذ مدرسہ رحمانیہ سوپول مفتی فیض الحق قاسمی استاذ مدرسہ اسلامیہ تحفیظ القرآن سمن پورہ پٹنہ، مولانا ناظم رحمانی، مولانا اسد اللہ قاسمی الحاج ماسٹر محمد ہارون الرشید سابق پرنسپل مدرسہ رحیمیہ گاڑھا ،الحاج جناب خیر الدین صاحب جناب الحاج ماسٹر جہان صاحب، ماسٹر محمد پرویز عالم انچارج پرنسپل مدرسہ رحیمیہ گاڑھا، ماسٹر رضی احمد مکھیا صدیق ،ماسٹر اشفاق ماسٹر نفیس عرف مظاہر صاحب جناب کامران الحاج محمد جمیل احمد جناب حافظ اشتیاق ،مولانا انوار الحق سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے