حکومت وقف قانون کے حقائق چھپا کر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے کامران نظامی

تاثیر 29  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سوپول (محمد ابوالمحاسن (آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ امارت شرعیہ و دیگر ملی تنظیموں کی اپیل پر سوموار کو ضلع ہیڈکوارٹر میں نئےوقف قانون کے خلاف ایک روزہ پرامن مظاہرہ کیا گیا جس میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر برادریوں کے لوگوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے عیدگاہ میدان سے پیدل مارچ کیا اور شہر کی اہم سڑکوں بشمول حسین چوک، مہاویر چوک، اسٹیشن چوک، لوہیا نگر چوک اور امبیڈکر چوک کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے نوجوان لیڈر انجینئر کامرانی نظامی نے کہا کہ نیا وقف قانون مسلمانوں کے حقوق کو پامال کرنے والا کالا قانون ہے حکومت نئے وقف قانون کے حقائق کو چھپا کر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے جو انتہائی خطرناک ہے اس ضلع کے سبھی  بلاکوں سے ہزاروں لوگ پلے کارڈ لیکر احتجاج میں آئے اور پرامن طریقے سے وقف قانون کے خلاف نعرے لگائے اس موقع پر سابق مکھیا اعجاز الدین صاحب کی قیادت میں فضیل احمد محمد ضیاء الدین کاظم محمد نسیم خورشید ساجد محمد عظیم دلشاد امتیاز علی کاظم سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی