دولہا پیدل پہنچا سسرال

تاثیر 21  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 21 اپریل :جموں و کشمیر میں مسلسل موسلا دھار بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں طغیانی اور اچانک سیلابی صورتحال نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں جموں سرینگر قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے۔ شاہراہ کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ کئی افراد، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، سڑک پر پھنسے ہوئے ہیں۔اسی صورتحال میں ایک انوکھا منظر اْس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک دلہا نے اپنی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے سات سے آٹھ کلومیٹر طویل فاصلہ پیدل طے کرنے کا فیصلہ کیا۔ دلہا مشکور احمد نے بتایا کہ وہ صبح چھ بجے اپنے گھر سے نکلے اور خراب موسم اور بند شاہراہ کے باوجود پیدل سفر جاری رکھا تاکہ مقررہ وقت پر شادی کی تقریب میں شرکت ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ آج میری شادی ہے اور ہم نیل گگنان جا رہے ہیں۔ کل کی بارشوں نے حالات خراب کر دیے ہیں، اس لیے مجبوراً ہمیں پیدل جانا پڑ رہا ہے۔