سماج دشمن عناصر نے مدرسہ اصلاح المسلمین رام نگرا ریگا میں لگائی آگ

تاثیر 6  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی (مظفر عالم)  ضلع کے ریگا بلاک کے تحت مدرسہ اصلاح المسلمین رام نگرا (مدرسہ نمبر 609/200) میں ایک بڑا واقعہ پیش آیا ہے، جو ریگا بلاک کا واحد سرکاری مدرسہ تھا۔ جس میں آگ لگا دی گئی ہے۔ رمضان اور عید کی وجہ سے مدرسے میں چھٹی تھی۔ کچھ نامعلوم افراد نے مدرسے کو آگ لگا دی۔ فائر  کے پہنچنے تک مدرسہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہو چکا تھا۔ اس واقعے میں مدرسہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا اور اب وہاں کچھ نہیں بچا۔ یہ واقعہ سیتامڑھی ضلع کے ریگا بلاک کے رام نگرا گاؤں میں پیش آیا۔ آتشزدگی کے واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم تب تک مدرسہ مکمل طور پر جل چکا تھا۔ اس واقعہ کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ کچھ نامعلوم افراد نے مدرسے کو آگ لگائی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے پولیس تفتیش کر رہی ہے اور جلد ہی ملزم کو پکڑنے کی کوشش کرے گی۔ یہ طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ اب طلباء کو پڑھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ مدرسہ جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ اہل علاقہ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنےکی کوشش کی جارہی  ہے ۔ سیرولی پنچایت  مکھیا شوہر اجیت کمار اور ریگا زونل آفس کا عملہ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور جلے ہوئے مدرسے کا معائنہ کیا۔ ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔