ممتا نے مرکز سے زیادہ جی ایس ٹی وصولی کا دعوی کیا

تاثیر 6  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 06 اپریل: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ جی ایس ٹی وصولی کے معاملے میں مغربی بنگال نے مرکزی حکومت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اتوار کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ریاست کی جی ایس ٹی وصولی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مغربی بنگال حکومت رواں مالی سال میں مرکز سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے لکھا – “مالی سال 2024-25 میں، ریاست نے پچھلے سال کے مقابلے 11.43 فیصد زیادہ جی ایس ٹی اکٹھا کیا، جو مرکز سے دو فیصد زیادہ ہے۔ اس کے لیے محکمہ خزانہ میں سبھی کا شکریہ اور مبارکباد