منی پور میں دہشت گردوں کا کیمپ مسمار، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد، دو عسکریت پسند گرفتار

تاثیر 30  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بشنو پور (منی پور)، 30 اپریل: منی پور میں کی جا رہی الگ الگ کارروائیوں میں دہشت گردوں کے ایک کیمپ کو تباہ کر دیا گیا، بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا اور دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
بدھ کے روز، پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بشنو پور ضلع کے بشنو پور پولیس اسٹیشن کے تحت نچو پٹن اور ننگ تھوکھونگ پٹن ممانگ کے درمیان واقع نچو پتانگ کھونگ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران علاقے میں بنائی گئی مشکوک تیرتی جھونپڑیوں کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا گیا اور غیر قانونی سر گرمیوں کو روکنے کے لیے سخت چیکنگ کی گئی۔