تاثیر 13 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،13اپریل:موہن باغان سپر جائنٹ نے ہفتہ کو فائنل میں بنگلورو ایف سی کو 2-1 سے شکست دے کر انڈین سپر لیگ فٹ بال میں دوہری کامیابی حاصل کی۔ لیگ ونر شیلڈ کے بعد موہن باغان نے آئی ایس ایل کپ بھی جیتا۔
پہلے ہاف کے بغیر گول کے برابر رہنے کے بعد بنگلورو ایف سی نے 49ویں منٹ میں موہن باغان کے البرٹو روڈریگز کے اپنے گول کے ذریعے برتری حاصل کر لی لیکن جیسن کمنگز نے 72ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے اسکور 1-1 کر دیا۔ مقررہ وقت میں اسکور 1-1 تھا۔
اس کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا اور جیمی میکلرن نے اضافی وقت کے چھٹے منٹ میں گول کر کے موہن باغان سپر جائنٹس کی جیت کو یقینی بنایا۔ موہن باغان آئی ایس ایل کی تاریخ میں ایک ہی سیزن میں لیگ ونر شیلڈ اور آئی ایس ایل کپ جیتنے والی واحد ٹیم بن گئی۔ ممبئی سٹی نے یہ کارنامہ 2020-21 میں حاصل کیا۔