تاثیر 23 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 23 اپریل:مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ایکس پر جاری کردہ پیغام میں مطلع کیا ہے کہ پہلگام میں پیش آئے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں ریاست کے 6 شہری اپنی جان گنوا بیٹھے۔ مرنے والوں میں سنجے لیلے، دلیپ ڈسلے، کوستوبھ گناوتے، سنتوش جگدالے، ہیمنت جوشی اور اتل مونے شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ سنجے لیلے اور دلیپ ڈسلے کی میتیں سری نگر سے ایئر انڈیا کی پرواز کے ذریعے ممبئی منتقل کی جائیں گی۔ یہ پرواز دوپہر 12:15 بجے سری نگر سے روانہ ہوگی۔ پونے سے تعلق رکھنے والے کوستوبھ گناوتے اور سنتوش جگدالے کی لاشیں آج شام سپرد خاک کی جائیں گی۔