تاثیر 9 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 9 اپریل :پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے ڈوڈہ میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں صدر مقام ڈوڈہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ضلع صدر پی ڈی پی منصور احمد بٹ نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا مقصد زمینی سطح پر عوامی مسائل کا ازالہ کرنا اور پارٹی کے بنیادی ایجنڈے کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ہمیشہ عوامی مفادات کی ترجمانی کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔
منصور بٹ نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ میں عددی اکثریت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر مسلمانوں کے آئینی حقوق پر شب خون مارا ہے۔