آپریشن سیندور مدنظر سیکورٹی انتظامات کو لیکر روہتاس کے ڈی ایم،ایس پی نے کی جائزہ میٹنگ

تاثیر 10 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

             سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 10 مئی 2025 کو ضلع کلکٹر روہتاس شریمتی ادیتا سنگھ اور پولس سپرنٹنڈنٹ روہتاس شری روشن کمار نے “آپریشن سیندور” کے مدنظر ضلع کے تحت سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی جسمیں ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر روہتاس شری وجئے کمار پانڈے، ایڈیشنل کلکٹر کم اسپیشل آفیسر ابھیشیک کمار، ایڈیشنل کلکٹر کم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ روہتاس، سول سرجن روہتاس، میونسپل کمشنر روہتاس، ٹیکس جوائنٹ کمشنر روہتاس، ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر روہتاس، سب ڈویژنل آفیسر سہسرام/ بکرم گنج/ ڈہری، سب ڈویژنل پولس آفیسر سہسرام/ بکرم گنج/ ڈہری، سپرنٹنڈنگ انجینئر درگاوتی ورک زون چناری، ایگزیکٹو انجینئر سون بیراج ڈویژن اندرپوری، ایگزیکیوٹیو انجینئر سہسرام/ بکرم گنج/ ڈہری، ایگزیکٹیو ڈی سی او سی او ڈی سی او ڈی سی او، سپلائی ڈویژن سہسرام/ڈہری، ایگزیکٹیو انجینئر الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن ڈویژن سہسرام ڈہری، اسسٹنٹ انجینئر، ڈہری آن سون، ڈی ڈی یو ایسٹ سنٹرل ریلوے موجود تھے ۔ ضلع کلکٹر روہتاس نے مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایاتیں بھی دیں جسمیں ایگزیکٹیو انجینئر الیکٹرسٹی سپلائی ڈویژن سہسرام/ڈہری کو انتظامیہ کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ احکامات پر فوری عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ اسی طرح سول سرجن کم چیف میڈیکل آفیسر روہتاس کو ضلع کے تمام مراکز صحت میں اہم طبی سہولیات کو مضبوط بنانے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو سیکورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات دی گئیں ۔ آج ہی ایک پریس کانفرنس کر ضلع کلکٹر روہتاس محترمہ ادیتا سنگھ اور پولس سپرنٹنڈنٹ روہتاس مسٹر روشن کمار نے مشترکہ طور پر کہا کہ اگر کسی کو ایسا کوئی مشکوک شخص یا کوئی مشتبہ سرگرمی نظر آئے تو فوری طور پر روہتاس ڈسٹرکٹ کنٹرول روم یا ضلع کے سینئر افسر کو اطلاع دیں تاکہ ایسے شخص کے خلاف بروقت کارروائی کی جاسکے ۔ مذکورہ حکام نے یہ باتیں آپریشن سیندور کے مدنظر ضلع کے سیکورٹی انتظامات کو لیکر ہی کہی ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولس نے یہ بھی کہا کہ ایسی کوئی چیز سوشل میڈیا پر شیئر نہ کی جائے جس سے ملک یا اس کے شہریوں کو کوئی نقصان پہنچے، ایسے مشکل حالات میں حکومت کی مدد کرنا ہر ہندوستانی کا فرض ہے، حکومت شہری تحفظ کے لئے پوری طرح سنجیدہ ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولس نے لوگوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے موبائل فون پر نئے نمبر وصول کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے نقصان ہوسکتا ہے، یہ سائبر مجرموں کی سازش ہو سکتی ہے ۔ ضلع کلکٹر اور پولس سپرنٹنڈنٹ نے مشترکہ طور پر میڈیا کے ذریعے عام لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ سوشل میڈیا پر کوئی غلط خبر نہ لکھی جائے جسکی وجہ سے کسی کو بلا ضرورت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے ۔