تاثیر 7 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 7 مئی: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ان تبصروں کو دہرایا جس میں انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ تنازعہ جلد پرامن طریقے سے ختم ہو جائے گا۔
وزیر خارجہ روبیو نے کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کی قیادت سے بات کرکے امن کے لیے کام جاری رکھے گا۔ قبل ازیں واشنگٹن ڈی سی میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایک سرکاری بیان میں کہا تھا کہ ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے امریکی وزیر خارجہ روبیو سے بات کی اور انہیں ہندوستان کی کارروائی سے آگاہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 22 اپریل کو جموں و کشمیر میں پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں 26 شہری مارے گئے تھے۔ بھارت کے پاس اس حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔