تاثیر 23 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جنیوا، 23 مئی: اولمپکس اور کھیلوں کی مارکیٹنگ کی دنیا کے معروف ماہر مائیکل پین کو والی بال ورلڈ کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی والی بال فیڈریشن (ایف آئی وی بی) نے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔
67 سالہ مائیکل پین 1983 سے 2004 تک انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) میں مارکیٹنگ اور عالمی نشریاتی حقوق کے ڈائریکٹر تھے۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے 15 اولمپک کھیلوں کے لیے مارکیٹنگ کے پروگراموں کو ڈیزائن اور کامیابی سے نافذ کیا۔