ای ڈی نے جی ایس ٹی گھوٹالہ میں جھارکھنڈ اور کولکاتا میں نو مقامات پر چھاپے مارے

تاثیر 8 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 08 مئی : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جی ایس ٹی گھوٹالہ معاملے میں آج جھارکھنڈ اور کولکاتا میں نو مقامات پر چھاپے مارے۔ای ڈی ذرائع کے مطابق رانچی میں تین، جمشید پور میں ایک اور کولکاتا میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے گئے۔
ای ڈی نے چھاپے کے دائرہ کار میں شیوکمار دیورا، سمت گپتا اور امت گپتا کو شامل کیا ہے۔ ان تاجروں نے مبینہ طور پر 14,325 کروڑ روپے کے فرضی بل بنائے اور 800 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی گھوٹالہ کیا۔