تاثیر 14 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع نوکھا کے راج پور روڈ پر بی اے کا امتحان دینے موٹر سائیکل سے راج پور جا رہے ایک طالب علم کی موت ہو گئی ۔ متوفی روہت کمار عمر 22 سال نوکھا تھانہ علاقہ کے موجراڑ گاؤں کا رہنے والا ہے ۔ یہ واقعہ راج پور تھانہ علاقہ کے تحت پرتاپ گنج نہر کے قریب پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والی ایک نامعلوم گاڑی نے روہت کی موٹر سائیکل میں ٹکر مار دی ۔ حادثہ کے بعد اہل علاقہ نے روہت کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے گئے جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے اسے صدر اسپتال سہسرام کے ٹراما سینٹر ریفر کردیا تاہم وہ راستے میں ہی فوت کر گیا ۔ پولس اسٹیشن کے سربراہ ششی بھوشن کمار نے بتایا کہ پولس نے تباہ شدہ موٹر سائیکل کو قبضے میں لے لیا ہے اور نامعلوم گاڑی کی شناخت کی جارہی ہے ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اسکے لواحقین کے حوالے بھی کر دیا گیا ہے ۔