بھارت پاک سرحد پر کشیدگی کے درمیان، سوشل میڈیا پرفرضی دعووں کی بھرمار

تاثیر 9 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 9 مئی: پاکستان کے ساتھ سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان مین اسٹریم میڈیا سے لے کر سوشل میڈیا تک فرضی دعوؤں کا سیلاب آ گیا ہے۔ جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ یہی نہیں ان کے ذریعے بھارت کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے نہ صرف ملک بلکہ دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں جموں پر پاکستانی حملے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔پی آئی بی فیکٹ چیک نے اس جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو اصل میں ڈھاکہ کی ہے۔ یہ فروری 2025 کی رپورٹ ہے۔
چائنہ ڈیلی کی ایک خبر میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ کم از کم تین بھارتی طیارے کشمیر میں گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔ پی آئی بی فیکٹ چیک نے کہا کہ یہ تصویر 2019 کے ایک پرانے واقعے کی ہے۔