بہار میں دو دوستوں کی ایک ساتھ اٹھی ارتھی، زمین دیکھ کر واپس آنے کے دوران دردناک موت

تاثیر 23 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نالندہ، 23 مئی: بہار کے نالندہ ضلع کے راجگیر تھانہ علاقہ میں ایک المناک سڑک حادثے میں دو دوستوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ ایک فیکٹری کے قریب گیٹ نمبر 2 کے سامنے پیش آیا، جہاں تیز رفتار سے جا رہی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی۔ بائک سواردونوں موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولیس نے متوفی کی شناخت موٹر سائیکل نمبر کی بنیاد پر کی ہے۔ متوفیوں میں ایک گونا واگاو?ں رہائشی اوپیندر پرساد کے 40 سالہ بیٹا نرنجن پٹیل تھا۔ دوسرے متوفی کی شناخت نوا گاو?ں رہائشی کوشلیندر پرساد کے 40 سالہ بیٹے انجنی رنجن کے طور پر ہوئی۔ دونوں متوفی پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتے تھے اور راجگیر سے کام ختم کرکے گھر واپس جارہے تھے۔ موت کی خبر سنتے ہی لواحقین صدر اسپتال پہنچ گئے اور پورے اسپتال کا ماحول غمگین ہوگیا۔
نرنجن پٹیل اپنے خاندان کے ساتھ بہار شریف کے علاقے پٹیل نگر میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ اس کی اچانک موت سے نہ صرف اس کے خاندان بلکہ پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مقامی لوگوں کی مدد سے راجگیر تھانہ نے دونوں زخمیوں کو سب ڈویڑنل اسپتال پہنچایا گیا، حالانکہ ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ راجگیر تھانہ رمن کمار نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔