بی آر گوائی ملک کے 52 ویں چیف جسٹس بنے، صدر جمہوریہ نے حلف دلایا

تاثیر 14 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 14 مئی: جسٹس بھوشن رام کرشن گوئی (بی آر گوئی) نے آج صبح سپریم کورٹ کے 52 ویں چیف جسٹس (سی جے آئی) کے طور پر حلف لیا۔ انہیں راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے حلف دلایا۔
جسٹس گوئی ملک کے پہلے بدھسٹ سی جے آئی ہیں اورآزادی کے بعد اس عہدے پر پہنچنے والے دلت برادری سے تعلق رکھنے والے دوسرے سی جے آئی ہیں۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے ان کی مدت ملازمت چھ ماہ ہوگی۔
انہوں نے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ،وزیر اعظم نریندر مودی، سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور دیگر معززین کا شکریہ اداکیا۔