جھارکھنڈ کے نو اضلاع میں 10 تاریخ سے لٗو چلنے کی وارننگ

تاثیر 8 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رانچی،8مئی: جھارکھنڈ کے نو اضلاع میں 10 مئی سے لٗو چلنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو اس حوالے سے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے جن اضلاع کے لیے الرٹ جاری کیا ہے ان میں 10 مئی کو ڈنک، پاکوڑ، گوڈا اور 11 مئی سے دیوگھر، جامتاڑا، پاکوڑ، دمکا، گوڈا اور صاحب گنج شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے 8 مئی کے بعد شدید گرمی پڑنے کے امکان سے آگاہ کیا تھا۔
جمعرات کو رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں موسم صاف رہا۔ دوپہر کے وقت شدید گرمی کا احساس ہوا۔ پچھلے دو دنوں سے رانچی میں موسم دوپہر کے وقت گرم اور شام کو خوشگوار ہو رہا ہے۔ بدھ کی شام ہلکی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔