تاثیر 29 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جے پور، 30 مئی: جے پور کی فیملی کورٹ اور میٹرو کورٹ کو جمعہ کی صبح بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ میل کے ذریعے موصول ہونے والی دھمکی کی بنیاد پر پولیس نے عدالت کے احاطے کو خالی کرا لیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس افسران اور انتظامی اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ پورے عدالتی احاطے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
میل بھیجنے والے نے دھمکی دی ہے کہ وہ دوپہر دو بجے تک عدالت کو بم سے اڑا دے گا۔ ٹونک روڈ پر خواتین کمیشن کے دفتر کے قریب واقع فیملی کورٹ کے احاطے میں بم رکھے ہونے کی جیسے ہی دھمکی کی اطلاع موصول ہوئی، وہاں موجود لوگوں میں افرا تفری مچ گئی۔ عملے نے فوری طور پر پولیس حکام کو اطلاع دی۔ اس کے بعد عدالت کے احاطے سمیت ریاستی خواتین کمیشن کے دفتر کو بھی خالی کر ادیا گیا۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔