خواتین کی ون ڈے سہ فریقی سیریز: سری لنکا اور ٹیم انڈیا کے درمیان اتوار کو اہم میچ

تاثیر 3 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولمبو،3مئی: خواتین کی ون ڈے سہ فریقی سیریز میں اتوار کو ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ایک اہم میچ کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم یہ میچ جیت کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرنا چاہے گی، وہیں سری لنکا کی کوشش ہوگی کہ وہ ٹورنامنٹ میں برقرار رہے۔
ہرمن پریت کور کی کپتانی میں ٹیم انڈیا اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ہے۔ ہندستان نے سری لنکا اور جنوبی افریقہ دونوں کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ ٹیم کے تینوں شعبے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ بہت متوازن نظر آئے۔ ٹیم انڈیا نے پہلے میچ میں سری لنکا کو بری طرح شکست دی تھی اور جنوبی افریقہ کے خلاف بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔