رفیع گنج کیراپ راجکیہ اردو گرلس مڈل اسکول میں ای وی ایم ایپ سے ہوئی بال سنسد ووٹنگ

تاثیر 24 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

               اورنگ آباد ( انجم ایڈوکیٹ ) اورنگ آباد ضلع رفیع گنج بلاک کے کرآپ راجکیہ اردو گرلس مڈل اسکول میں آج مورخہ 24 مئی 2025 کو پرنسپل شاہد پرویز کی قیادت میں بال سنسد انتخابات کیلئے ای وی ایم ایپ کے ذریعہ ووٹنگ کرائی گئی ۔ کلاس 6 سے 8 کے طلباء نے اس بال سنسد انتخابات کیلئے 14 ممبران کو ووٹ دیا جن میں وزیر اعظم، وزیر تعلیم، وزیر صحت، وزیر کھیل، وزیر پانی اور ماحولیات، وزیر لائبریری، وزیر برائے تحفظ اطفال اور انکے نائب کے عہدے شامل ہیں ۔ مذکورہ ووٹنگ کے عمل میں ٹیچر نور جہاں، نشا شا، طیبہ خاتون، شریا، ریحانہ خاتون، لیلاوتی کماری، طاہرہ خاتون، ٹیچر امیت کمار، پنٹو کمار کی بطور پولنگ عملہ اہم رہی ۔ اس موقع پر اپنا تعاون دیتے ہوئے اے ڈی سی پروگرام کے بلاک ٹرینر ابھئے کمار نے کہا کہ بال سنسد انتخابات کے قیام سے انتخابات سے قبل اور بعد کی واقفیت بچوں کو خاص ہو رہی ہے جو آگے کیلئے بھی کارگر ثابت ہوگی اور اس واقفیت کے ساتھ اسکول کا بھی ہمہ جہت نمایاں کردار ادا ہو سکیگا ۔