تاثیر 27 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے دہری ریلوے اسٹیشن احاطہ میں آج مشہور سماجی اور ثقافتی تنظیم ابھینو کلا سنگم اور ریلوے انتظامیہ کی جانب سے عالمی یوم ماحولیات کے پندرہ روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس دوران اسٹیشن احاطہ میں صفائی مہم چلائی گئی اور لوگوں کو ملک سے پلاسٹک فری بنانے میں آگاہی دی گئی ۔ آر پی ایف انسپکٹر رام ولاس رام اور چیف ہیلتھ انسپکٹر موتنجے کمار نے بتایا کہ ڈی ڈی یو ڈویژن میں 22 مئی سے ماحولیاتی بیداری کیلئے ایک جامع مہم شروع ہوئی ہے، جو 5 جون، یوم ماحولیات تک جاری رہیگی۔ مہم کے دوران لوگوں کو پلاسٹک چھوڑ کر فطرت سے جڑنے کا پیغام دیا گیا ۔ اسٹیشن منیجر جے کے سنگھ اور ابھینو کلا سنگم کے صدر کملیش کمار نے کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان کی کامیابی کیلئے لوگوں کو پلاسٹک فری مہم کے ساتھ ساتھ غیر پلاسٹک ماحول دوست کٹلری کے استعمال کی ترغیب دی جانی چاہئے، عام لوگ بازار جائیں تو کپڑے کا تھیلا لیکر جائیں اور جب یہ عادتیں بن جائینگی تو پلاسٹک فری مہم کسی حد تک کامیاب ہو جائیگی، لوگوں کو بیدار کئے بغیر پلاسٹک فری مہم یا صاف بھارت مہم کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا، گیلے اور خشک کچرے کیلئے اسٹیشن پر الگ الگ ڈسٹ بین فراہم کئے گئے ہیں تاکہ فضلہ کے سائنسی انتظام کی حوصلہ افزائی کی جا سکے ۔ اس موقع پر ابھینو کلا سنگم کے صدر کملیش کمار، سرپرست سیمل سنگھ، سکریٹری ونئے مشرا، ڈائرکٹر کوشلیندر کشواہا، خزانچی شیو جی گپتا، نائب صدر سنجئے یادو، تنظیمی سکریٹری روی تیواری، ڈپٹی سکریٹری سیمل سنگھ، منوج گپتا، سنجئے عرف نیلو، ریلوے ورکر اروناتھ کمار، منوج کمار، ٹکٹ انسپکٹر سنجئے کمار، سمن کمار، رویندر چودھری، اونیش کمار، سنود کمار اور دیگر موجود تھے ۔