تاثیر 26 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ (فضا امام)-ریاست بہار کا شہرت یافتہ عظیم علمی ودینی ادارہ مدرسہ اسلامیہ جھگڑوا کے احاطہ میں مدرسہ کے منتظمہ کمیٹی کی نشست منعقد ہوئ جس کی صدارت مدرسہ کے صدر ڈاکٹر محمد رضی اختر نے کی اس موقع پر صدر ڈاکٹر محمد رضی اختر نے مدرسہ کی تعلیمی اور تعمیر ی ترقی یاتی کام کا تذکرہ کرتے ہوئے مدرسہ کا سالانہ آمد خرچ ماہ اپریل 2024 سے ماہ مارچ 2025 تک کا حساب پیش کیا مدرسہ کا سالانہ حساب کتاب کو منتظمہ کمیٹی کے ذمہ داران نے اطمینان بخش بتایا اور صدر مدرسہ ڈاکٹر محمد رضی اختر ، سکریٹری مولانا نجم الدین ، صدر مدرس مولانا قاری نسیم اختر قاسمی کے خد مات کو سراہا گیا ، صدر مدرس مولانا نسیم اختر قاسمی صاحب نے نشست میں مدرسہ کے تعلیمی تربیتی سرگرمیوں پر رپورٹ پیش کیا اور نشست میں شامل تمام ذمہ داران کو بتایا کہ اس سال کل 155 جدید قدیم طلبہ کا داخلہ نسٹ امتحان پاس کرنے والوں کا لیا گیا ہے پُرسکون ماحول میں چست درست نظم نسق کے ساتھ رواں ہے عید قرباں کے موقع پر خاص طور پر مدرسہ اسلامیہ جھگڑوا مسجد کے طلبہ کرام کا خیال رکھیں اور مالی فراہمی میں بڑھ چڑھ حصہ لیں ، نشست میں جناب قیصر صاحب قلعہ گھاٹ ، مولانا جمیل اختر ، حاجی اقبال صاحب ، پروفیسر ظفیر کرہٹیا ، ماسٹر شفیع اللہ کرہٹیا ، بدرعالم بشن پور، وحید الحق بھلوکا، عمر صاحب، عارف صاحب ، پروفیسر منظر سلیمان ، فقیہ احمد راجہ ، عطاء اللہ خان ، ریاض علی خان ، ذکری بابو ، شمس الحق قادرآباد ، شکیل احمد عرف جوہی بابو سوبھن ، تمنا شیودھارا ، ڈاکٹر شبیر احمد وغیرہم کی شرکت ہوئ آخر میں صدر مدرس مولانا نسیم اختر قاسمی کی پرمغز دعاء پر نشست اختتام پذیر ہوئی.