نئے سب ڈویژنل آفیسر گورو کمار نے صحافیوں سے کی ملاقات

تاثیر 28 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

شہر سے لے کر گاؤں تک کیسی طرح کی پریشانی ہو آپ مجھے اس کی جانکاری دیں۔ گورو کمار
سیتامڑھی (مظفر عالم)
سیتامڑھی پوپری سب ڈویژن کے نئے سب ڈویژنل آفیسر گورو کمار نے اپنا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد گورو کمار نے کہا، “یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ مجھے سیتامڑھی پوپری جیسے تاریخی اور اہم سب ڈویژن کی ذمہ داری ملی ہے۔ میری ترجیح مضبوط امن و امان برقرار رکھنا، عام لوگوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنا اور سرکاری اسکیموں کو نچلی سطح تک پہنچانا ہوگا۔ اس اہم اجلاس میں پوپری سب ڈویژن کے سبھی صحافیوں کے ساتھ منعقد اجلاس میں شہر کے ٹریفک نظام پر رائے لی گئی اور انہوں نے کہا کہ شفافیت، احتساب اور حساسیت کے ساتھ کام کروں گا۔”انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ  اور عوام کے درمیان بہتر تال میل قائم کرکے ہی علاقے کی مجموعی ترقی کو تیز کیا جا سکتا ہے۔ وہیں  پوپری سب ڈویژنل آفیسر کے طور پر گورو کمار کو مقرر کیا گیا ہے پوپری سب ڈویژنل آفیسر گورو کمار نے صحافیوں سے کہا کہ شہر سے لے کر گاؤں تک کیسی طرح کی پریشانی ہو آپ مجھے اس کی جانکاری دیں ہم اس پر کام کرنگے سب ڈویژنل آفیسر گورو کمار کو صحافیوں نے جام کی طرف توجہ دلائی جس پر انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی جام سے شہر کو نجات دلانے کئ کوشش کرنگے۔