تاثیر 14 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 14 مئی:وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی اہلیہ آنجہانی منجو کماری سنہا کی بدھ کے روزبرسی منائی گئی۔ وزیر اعلیٰ خود کنکر باغ میں منجو کماری سنہا اسمرتی پارک گئے اور اپنی اہلیہ کے مجسمہ پر گلپوشی کی۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ اپنے ا?بائی گاؤں کلیان بیگھہ گئے اور کویراج رام لکھن سنگھ اسمرتی پارک میں اپنے والد آزادی کے جنگجو آنجہانی کوی راج رام لکھن سنگھ، والدہ آنجہانی پرمیشوری دیوی اور اہلیہ آنجہانی منجو کماری سنہا کے مجسموں پرگلپوشی کر سب کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ کے بڑے بھائی ستیش کمار اور بیٹے نشانت کمار اور خاندان کے دیگر افراد نے بھی آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کوی راج رام لکھن سنگھ، آنجہانی پرمیشوری دیوی اور آنجہانی منجو کماری سنہا کے مجسمے پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اپنے گاؤں کے آبائی دیوی مندر میں ریاست کی خوشی، امن اور خوشحالی کے لیے پوجا بھی کی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے گاؤں میں گاؤں والوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے افسران کو ہدایت دی۔