تاثیر 9 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 9 مئی:وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو14ویں پوپ لیو کو کیتھولک چرچ کے سربراہ کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
’ہندوستان کے لوگوں کی طرف سے، میں تقدس مآب پوپ لیو 14 کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ کیتھولک چرچ کی ان کی قیادت امن، ہم آہنگی، یکجہتی اور خدمت کے نظریات کو آگے بڑھانے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل لمحے میں آتی ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ہندوستان ہماری مشترکہ اقدار کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل بات چیت اور مشغولیت کے لیے پرعزم ہے۔