چار روز بعد بھی ایسٹرن آرمی کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے آسمان پر نظر آنے والے مبنہ ڈرون کا راز فاش نہیں ہوسکا

تاثیر 23 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 23 مئی: کولکاتا کے مشرقی آرمی ہیڈکوارٹر وجے درگ کے بندرگاہی علاقوں سے لے کر ہیسٹنگس، میدان، وکٹوریہ میموریل اور جواہر لعل نہرو روڈ کی دو بلند عمارتوں تک پیر کی رات آسمان پر آدھے درجن سے زیادہ مبینہ ڈرون اڑنے کا معمہ چار دن گزرنے کے بعد بھی حل نہیں ہو سکا ہے۔ ان اڑنے والی اشیا کو لے کر اب تک کئی سوالات اٹھ چکے ہیں اور لال بازار پولیس اس کیگہرائی کے ساتھ جانچ میں مصروف ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ان اڑنے والی اشیا کی اونچائی اور پرواز کے دورانیے کو دیکھتے ہوئے شبہ ہے کہ یہ زیادہ صلاحیت والے ڈرون ہو سکتے ہیں۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون’ڈیجی آئی‘ ماڈل ہو سکتے ہیں، جو عام طور پر چین میں تیار ہوتے ہیں اور فوجی کارروائیوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔
تاہم، تفتیشی افسران کو ابھی تک مکمل طور پر یقین نہیں ہے کہ آیا یہ اشیا دراصل ڈرون تھیں۔ فی الحال، ان کی ’نامعلوم فلائنگ آبجیکٹ‘ یا ’یو ایف او‘ کے طور پر تفتیش کی جا رہی ہے۔