تاثیر 15 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 15 مئی: بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 25-2024 کے یورپی لیگ کے لیے تیاری کر رہی ہے، جہاں اس کا مقابلہ ہالینڈ، ارجنٹائن، آسٹریلیا اور بیلجیم جیسے ہیوی ویٹ سے ہوگا۔ اس اہم سیریز سے پہلے، ایک نام ایک بار پھر ہندوستانی کیمپ میں گردش کر رہا ہے – فارورڈ سیلوم کارتی، جو تقریباً نو ماہ بعد قومی سیٹ اپ میں واپس آئے ہیں۔کارتی، 23، جن کا تعلق تامل ناڈو سے ہے، نے آخری بار ایشین چیمپئنز ٹرافی چنئی 2023 میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔ اس بار وہ 40 رکنی کور گروپ کا حصہ ہیں۔ ہاکی انڈیا کی جانب سے ان کی واپسی کے حوالے سے کہا گیا کہ ”میں قومی کیمپ میں واپس آکر بہت خوش ہوں، لیکن میرا اصل مقصد فائنل ٹیم میں جگہ بنانا ہے۔ میں نے اپنے طور پر بھی بہت محنت کی ہے اور اب میں کیمپ میں اپنی تمام تر کوششیں لگا رہا ہوں تاکہ مستقبل کے بڑے ٹورنامنٹس کے لیے بھی ٹیم کا حصہ بن سکوں۔