تاثیر 14 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 14 مئی:پاکستان کے حملے میں شہید ہوئے سیوان ضلع کے برہڑیا بلاک کے واسل پور گاؤں کے رہنے والے شہید رام بابو سنگھ کے جسد خاکی بدھ کو پٹنہ ایئرپورٹ پر لایا گیا۔ ہوائی اڈے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین بشمول اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کے ساتھ فوجی افسران اورجوانوں نے رام بابو سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ رام بابو جیسے جوانوں کی وجہ سے ہی ہمارا ملک محفوظ ہے۔ ہم ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ ہر حال میں بہار کا بیٹا، بہار کا نوجوان ملک کے ساتھ کھڑا ہے، ہم بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
پٹنہ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد شہید کے جسد خاکی کو ان کے گاؤں روانہ کیا گیا جہاں سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ ان کے گاؤں واسل پور میں لوگ فخر سے اپنے بیٹے کو آخری الوداع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔