تاثیر 27 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام): ایس ایس ایف نیشنل ترتیل کانفرنس و سنی اجتماع اور ویفی کیریئر گائیڈنس ایکسپو 28/ جون بروز سنیچر 29/ جون بروز اتوار 2025ء کو ایس ایس ایف نیشنل کے زیر اہتمام منعقد ہونے جارہا ہے اس دوروزہ پروگرام میں WEFI یعنی وزڈم ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایکسپو 28/ جون بروز سنیچر سے ایس ایس ایف کے پرچم کشائی سے شروع ہوجائے گا جس کے ذریعے ہم اپنے بچوں گائیڈ کرسکیں انہیں مستقبل کیا بننا ہے ملک و بیرونملک سطح کس یونیورسٹی میں کس کورس کیسے ایڈمیشن لے سکتے ہیں بلاتفریق مذہب و ملت ان کے گائڈ لائن کیا جائے گا ، دوسرے دن 29/ جون بروز اتوار نو بجے سے نیشنل ترتیل فینیل پروگرام ہوگا جس پچیس صوبہ وہ طلباے کرام شرکت کریں گے جو اپنے ایس ایس ایف یونٹ ترتیل کمپٹیشن پھر ایس ایس ایف ضلعی ترتیل کمپٹیشن اور ایس ایس ایف صوبائی ترتیل کمپٹیشن میں اول مقام حاصل کیئے یہ ترتیل و حفظ قرآن کا مقابلہ رمضان المبارک کے مہینے سے شروع ہوگیا تھا ہزاروں گاؤں سینکڑوں ضلع درجنوں صوبہ کو کوریج کرتے فائنل کمپٹیشن کے لیے قرآن مجید کی تلاوت و حفظ کا شوق رکھنے والے اسکول ، کالج، مدرسہ ، یونیورسٹی کے ہزاروں بچے بہار علمی ثقافت تہذیب وتمدن ، اخلاق و رواداری کے عظیم قلع سیمانچل کی دھرتی کشن گنج پہنچ رہے ہیں یہاں صوبہ صوبہ ٹیم کی شکل میں کیرلا ، کرناٹک، کشمیر ، تمل ناڈو، آسام اڈیشا، انڈمان وغیرہ کا آپس زبردست مقابلہ ہوگا یہ خوبصورت منظر دیکھنے کے لیے آپ ضرور تشریف لائیں۔ پھر اسی دن 29/ جون 25ء بروز اتوار کو بعد نماز مغرب تا وقت مناسب عظیم الشان سنی اجتماع منعقد ہوگا جس کی سرپرستی یادگار اسلاف پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت سید پیر شمس الله جان مصباحی المعروف بابو حضور سجادہ نشیں خانقاہ سمرقندیہ ، دربھنگہ فرمائیں گے اور صدارت پیر طریقت حضرت علامہ مولانا سید قیام الدین حسینی عظمتی ، پورنیا فرمائیں گے اور خصوصیت کے ساتھ سادات بلگرام شریف سے پیر طریقت حضرت علامہ مولانا سید انس مصطفی واسطی بلگرامی یوپی ، بدر السادات حضرت علامہ مولانا الحاج سید ابراہیم خلیل البخاری: جامعہ معدن کیرلا ، مناظر اہل سنت شیر سیمانچل حضرت علامہ مفتی زبیر عالم صدیقی پورنیا ، حضرت مولانا ڈاکٹر سجاد عالم مصباحی لکچرر پریزیڈنسی یونیورسٹی کولکاتا ، خطیب اہل سنت حضرت علامہ سید مخمور جامی بھاگل پور، اسیر محبی ادیب شہیر حضرت علامہ ریحان رضا انجم مصباحی مدھوبنی ، حضرت علامہ زھیر الدین نورانی، ڈائریکٹر طیبہ گارڈن بنگال ، حضرت علامہ نوشاد عالم مصباحی کٹک اڈیشا ، حضرت علامہ ڈاکٹر فاروق نعیمی البخاری کیرلا ، قاضی شریعت حضرت مولانا مفتی محمد فقیہ القمر نعمانی ثقافی ، سیتامڑھی ان کے علاوہ دیگر علماء و ائمہ اہل سنت ، درجنوں مدارس و خانقاہ ، دانش گاہ کے ذمہ دار حضرات بھی موجود ہوں گے اس پروگرام کنوینر پیر طریقت حضرت سید احمد کبیر حسینی عظمتی اور جناب سرور عالم نے میڈیا سے کہا کہ یہ پروگرام پورے ملک میں اپنے نوعیت ایک واحد پروگرام ہے ہمارا مقصد یہ جہاں بڑے اسٹیج پر بچوں نچایا یا گوایا جاتا تھا اب فحاشی ختم اور ہمارے بچے اسی طرح بڑے بڑے نیشنل لیول اسٹیج پر قرآن مجید کی تلاوت کرنا فخر محسوس کریں اخیر یہ بتا دینا مناسب یہ ایس ایس ایف یعنی سنی اسٹوڈنٹس فیڈریشن بھارتیہ سنی طلباء کی بہت بڑی تنظیم ہے چوں کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جو اپنے تنوع کی خوبصورتی سے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔ لیکن بہت سارے مذہبی فرقوں اور برادریوں والے اِس ملک میں اقلیتوں کی صورتحال نہایت پچھڑا اور پسماندہ ہے۔ سب سے زیادہ پسماندہ گروہوں میں سے ایک مسلم اقلیت ہے۔ ایس ایس ایف انڈیا انہیں بااختیار بنانے اور انہیں مرکزی دھارے میں لانے کی کوششیں پچھلے پچاس سال سے کر رہا ہے اور حتی المقدور کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے ۔ایک معاشرہ تب خوشحال ہوتا ہے جب وہ تعلیمی، سماجی اور معاشی طور پر مستحکم ہو۔ کام کا بہتر طریقۂ کار، معاشرے میں اہم عہدوں پر موجودگی، سرکاری اور غیر سرکاری خدمات میں نمائندگی، یہ ساری چیزیں ایک قوم کی سماجی حیثیت کو بلند کرتی ہیں اور معاشی تحفظ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ لیکن یہ تمام کارنامے تعلیم پر موقوف ہیں اور ان کی بنیاد ہی تعلیم ہے۔ اسی لیے SSF بھارت میں مسلم اقلیتوں کو تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے لیے کوشاں ہےدینی تعلیم و روحانی تربیت اسلامی معاشرے کی روح اور اساس ہے۔ دینی تعلیم کے میدان میں ایس ایس ایف اپنی نمایاں خدمات انجام دیتی ہے جیسے مکاتب، شریعہ کالج، دارالعلوم اور دعوۃ کالج وغیرہ طلباء مستقبل کے قاید ہیں لہذا انہیں مذہبی اور فکری بنیادی معلومات سے آشنا کرنالازمی ہے ۔ ایس ایس ایف کی طرف سے مختلف کیمپسز میں کی جانے والی سرگرمیوں کے ذریعے تعلیمی اور اخلاقی طور پر تربیت یافتہ طلبہ و نوجوان کی ایک بہترین جماعت تیار ہو جو مستقبل میں قوم کی رہنما بن سکتے ہیں نیز جو غربت، بھوک، قدرتی آفات اور فسادات کا شکار ہو جاتے ہیں ایس ایس ایف ایسے علاقوں میں رہائش، خوراک، کپڑے، پینے کے پانی کی سہولیات، امدادی مواد ، روزگار، طبی کیمپ، طبی امداد، وغیرہ فراہم کرکے ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ایس ایس ایف نئی امیدوں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ملک کی ترقی کے لیے ،جمہوریت کی حفاظت کے لیے انسانیت ،محبت اور ہم آہنگی کے پیغام کےساتھ ۔ائیے ہم سب مل کر نیکی کی اس راہ پر چلتے ہیں پریس کانفرنس کے اخیر جناب محمد دلشاد احمد جنرل سیکرٹری ایس ایس ایف انڈیا نے تمام میڈیا والے حضرات کا شکریہ ادا کیا۔