تاثیر 10 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ڈھاکہ، 09 جون:بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف، ایئر آپریشن کلو فلائٹ کے کمانڈر اور سابق چیف آف ایئر اسٹاف ایئر وائس مارشل اے کے کھنڈکر کی اہلیہ فریدہ کھنڈکر انتقال کر گئیں۔ انہوں نے اتوار کو ڈھاکہ کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں 82 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ ان کے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
ڈھاکہ ٹریبیون اخبار کے مطابق بنگلہ دیش کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ فضائیہ کے سربراہ نے فریدہ کھنڈکر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ہے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ ان کی نماز جنازہ آج ڈھاکہ کی بی اے ایف شاہین مسجد میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔ جس کے بعد انہیں بی اے ایف شاہین قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔