تاثیر 10 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ : بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے نئے چیرمین سلیم پرویز کا آج نئی دہلی سے یہاں کے جئے پرکاش نارائن بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہونچنے پر بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے عہدیداران و عملوں کے ذریعہ والہانہ استقبال کیا گیا ۔ والہانہ استقبال کرنے والوں میں بہا ر مدررسہ ایجوکیشن بورڈ کے سکریٹری عبد السلام انصاری ، چیرمین کے پرائیوٹ سکریٹری و معاون سکریٹری رضوان الاسلام، معاون سکریٹری شمیم اختر ،شہزاد خاں ایڈووکیٹ، صابر صدیقی ، حاجی پور، نوراسلام سابق ناظم امتحانات، رفیع الہدیٰٗ اسٹیٹ آفیسر،ایس ریاض اللہ سابق ایس او وغیرہ شامل ہیں
واضح ہوکہ نئے چیرمین سلیم پرویز کو نوٹیفیکشن کل ہی ہوا ۔ اس دوران وہ دہلی میں موجود تھے ۔ چیرمین کی حیثیت سے جوائن کرنے کیلئے وہ آج پٹنہ پہونچے ہیں ۔سلیم پرویز دوسری بار بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین بنائے گئے ہیں ۔ وہ بہار قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیرمین بھی رہ چکے ہیں۔