دہلی کے وزیر تعلیم نے جنک پوری میں ‘سنڈے آن سائیکل’ مہم میں حصہ لیا

تاثیر 1 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، یکم جون : دہلی کے وزیر تعلیم آشیش سود نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کی فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت جنک پوری میں دہلی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی طرف سے منعقد ‘سنڈے آن سائیکل’ مہم میں حصہ لیا۔
وزیر آشیش سود نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ فٹ انڈیا موومنٹ اور کھیلو انڈیا موومنٹ ملک میں مقبول ہو چکی ہیں۔ آج جنک پوری علاقہ کے نوجوانوں، بچوں، طلباء اور بزرگوں نے اتوار کو سائیکل مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف سائکلتھان نہیں ہے بلکہ عوامی شرکت، صحت سے متعلق آگاہی اور توانائی کا ایک متحرک جشن ہے۔ ہر عمر کے شہریوں کی فعال شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان کا کھیل اور صحت کا نظام مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔ فٹ شہری مضبوط قوم کی بنیاد ہوتے ہیں۔