رتھ یاترا کی صبح خوفناک سڑک حادثہ، ٹرک اور بائک کی ٹکر میں خاتون سمیت تین کی موت

تاثیر 27 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

شمالی 24 پرگنہ، 27 جون: رتھ یاترا کی صبح ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ سوگ لے آیا۔ شمالی 24 پرگنہ کے گھولا تھانہ علاقے میں مہاسپوٹا کلیانی ایکسپریس وے پر ایک تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے ایک بائک کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بائک پر سوار ایک خاتون سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی اور رتھ یاترا کی خوشی کے درمیان سوگ کی لہر پھیل گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں دو نوجوان مفضل مولا (23) اور سنجیودے (26)دونوں رہڑا علاقے کے راہئشی تھے۔ بائک پر ان کے ساتھ ایک خاتون بھی سوار تھیں جن کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق تینوں موٹر سائیکل پر ایکسپریس وے سے گزر رہے تھے کہ تیز رفتاری سے آنے والے ٹرک نے انہیں زور سے ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ تینوں دور سڑک پر گر گئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔