تاثیر 22 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) مورخہ 22 جون 2025 کی شب نزد پائلٹ بابا آشرم سہسرام میں واقع نمائش میلے کے منیجر نے سہسرام پولس اسٹیشن کو تحریری اطلاع دی کہ آج شب تقریباً 9،15 بجے میلے میں پانچ سے چھ افراد آئے اور اپنا غلبہ ظاہر کرتے ہوئے میلے کے عملے کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور جب روکا تو انہوں نے دو راؤنڈ فائرنگ بھی کی، جس سے میلے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اور اس واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے سب ڈویژنل پولس آفیسر 02 سہسرام کی قیادت میں ایک خصوصی پولس ٹیم تشکیل دی گئی جسمیں انچارج پولس اسٹیشن آفیسر سہسرام پولس اسٹیشن، انچارج پولس اسٹیشن آفیسر سہسرام سٹی پولس اسٹیشن، ساگر ٹاپ انچارج اور تکنیکی مدد کے لئے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس ٹیم بھی شامل تھی ۔ پولس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج اور موصول ہونے والی انٹیلی جنس معلومات اور اس کے تکنیکی تجزیہ کے بعد 1 محمد ساحل ولد محمد تبریز عالم، 2 ارمان گڈی ولد غفار مستری اور 3 نوشاد گڈی ولد منصور گدی سبھی محلہ عالم گنج ساگر تھانہ سہسرام نگر ضلع روہتاس کو ان کے گھروں سے گرفتار کیا گیا ۔ دوران تفتیش مذکورہ گرفتار ملزمان نے واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں مزید تین افراد ملوث تھے اور فائرنگ میلے میں دہشت پھیلانے کے مقصد سے کی گئی، اس معاملے کے باقی ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے اور انکی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ مذکورہ چھاپہ اور گرفتاری ٹیم کے ممبران میں سب ڈویژنل پولس آفیسر 2 سہسرام، سب انسپکٹر راہل کمار، انچارج ڈی آئی یو روہتاس، سب انسپکٹر سنجیت سنگھ، انچارج ایس ایچ او سہسرام میونسپل پولس اسٹیشن، سب انسپکٹر سریندر کمار، انچارج ایس ایچ او سہسرام میونسپل پولس اسٹیشن، سب انسپکٹر نتیش کمار میونسپل پولس اسٹیشن، سب انسپکٹر نتیش کمار، سب انسپکٹر سہسرام مفصل پولس اسٹیشن کے انچارج، سب انسپکٹر روی رنجن کمار سہسرام مفصل تھانہ، سب انسپکٹر منیش کمار پنجیارا ساگر ٹاپ انچارج، سب انسپکٹر اجئے کمار ڈی آئی یو روہتاس اور دیگر نے اہم رول ادا کیا ۔ واردات کے وقت استعمال ہونے والے تین اینڈرائڈ موبائل بھی قبضے میں لے لئے گئے ۔