سینٹرل وسٹا کی تیسری منزل پر آتشزدگی

تاثیر 15 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 14 جون:جن پد روڈ پر واقع سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت زیر تعمیر عمارت کی تیسری منزل پر ہفتہ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کے ساتھ فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرز نے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فی الحال پولیس آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس افسر کے مطابق سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت زیر تعمیر عمارت کی تیسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگتے ہی زیر تعمیر عمارت میں کام کرنے والے تمام مزدور باہر نکل آئے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔