تاثیر 5 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ،05جون:بہار میں اکتوبر-نومبر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ بہار انتخابات سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ تیسرا دورہ بہار ہوگا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ جیسوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 20 جون کو بہار کے دورے پر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سیوان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور بہار کو ایک بڑا تحفہ بھی دیں گے۔
وزیر اعظم مودی اس سے قبل 29 مئی کو دو روزہ دورے پر بہار پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے پٹنہ ہوائی اڈے کے نئے ٹرمینل کا افتتاح کیا، بہٹا ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نے ہوائی اڈے سے پٹنہ بی جے پی دفتر تک روڈ شو کیا۔ دوسرے دن 30 مئی کو وزیر اعظم روہتاس گئے۔ یہاں انہوں نے بکرم گنج میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔