تاثیر 19 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 19/ جون (محمد عمران) سی آئی آئی ویسٹ بنگال نے آئی ڈبلیو این کے اشتراک سے “جویی 2025: نگہداشت کرنے والوں کی خدمات کا چھٹا اعتراف” کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں ریاست بھر سے تقریباً 50 نگہداشت اداروں کو ان کی شاندار خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب میں 400 سے زائد نگہداشت کرنے والے افراد اور صنعت سے وابستہ معروف شخصیات نے شرکت کی۔ یہ ایوارڈ ایسے افراد کو دیا گیا جو خاموشی سے دوسروں کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں اور اکثر ان کی محنت پسِ پردہ رہ جاتی ہے۔