تاثیر 3 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مکہ مکرمہ،04جون: آج بروز بدھ آٹھ ذوالحجہ 1446ھ عازمین حج کی منیٰ کی جانب روانگی شروع ہو گئی، جہاں وہ “یوم الترویہ” گزاریں گے۔ حجاج کی بڑی تعداد تلبیہ، تسبیح اور تکبیر کی گونج میں منیٰ پہنچ رہی ہے۔ اس دن تقریباً 64 فی صد حجاج منیٰ میں موجود ہوتے ہیں، جب کہ باقی 36 فی صد حجاج براہِ راست عرفات کے لیے روانہ ہوتے ہیں تاکہ وقوف عرفہ (حج کا سب سے بڑا رکن) ادا کریں۔پھر وہ غروب آفتاب کے وقت عرفہ سے مزدلفہ روانہ ہوتے ہیں۔ مزدلفہ میں رات گزار کر منیٰ واپس آتے ہیں۔ یہاں وہ 10، 11، 12 اور 13 ذوالحجہ کے ایام گزارتے ہیں اور تینوں جمرات یعنی الجمرۃ العقبہ، الجمرۃ الوسطۃ اور الجمرۃ الصغرۃ کو کنکریاں مارتے ہیں۔ البتہ تقریبا 60 فی صد حجاج کرام 12 تاریخ کو واپس مکہ لوٹ جاتے ہیں۔