تاثیر 15 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی( مظفر عالم)
ضلع کے نان پور تھانہ میں زمین کے تنازعہ کے تصفیہ کے لیے نان پور سی او سمیت کمار یادو کی صدارت میں تھانہ احاطے میں جنتا دربار کا انعقاد کیا گیا۔ جنتا دربار پر آئے لوگوں نے اپنے مسائل بیان کئے۔ لوگوں کے مسائل سننے کے بعد سی او سمیت کمار یادو نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں فریقوں کو سمجھایا اور زمین اور مکان کے تنازعہ کو حل کرایا جو برسوں سے چل رہا تھا۔ اس دوران بہیرا گاؤں کے محمد اسلم و محمد عارف، باتھ اصلی کے جےکل دیوی و تپیسر رائے، کوڑیا رائے پور کے شاہدہ خاتون و محمد احسان راین، شریف پور گاؤں کے عابد حسین و شاہد اور نوشاد، بیڈول گاؤں کے رینا دیوی و بیچن داس، بھٹوا گاؤں کے بابو پرساد ساہ و کرن ساہ کے درمیان کافی عرصہ سے زمینی تنازعہ چل رہا تھا۔ اس دوران دونوں پارٹیوں نے سی او سمیت کمار یادو اور موجود پولیس افسر کے سامنے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ ہم لوگ اب مل کر رہنگے۔
اس کے ساتھ ہی بھدین گاؤں میں موتی رام رائے اور رام ولاس چودھری کے درمیان کافی عرصہ سے چل رہا زمینی تنازعہ جنتا دربار میں معملہ سنا گیا۔ اس دوران دونوں فریق متنازعہ اراضی پر اپنے دعوے کر رہے تھے۔ اس کے بعد اس معاملے کو مجاز عدالت میں لے جانے کی ہدایت دی گئی دونوں فریقین کو ہدایت کی گئی کہ مجاز عدالت کا حکم آنے تک متنازعہ زمین پر کوئی دعویٰ نہ کریں۔ اس موقع پر سب انسپکٹر سبودھ کمار، محمد شمشاد، گھنشیام کمار، پون کمار پاسوان اور دیگر موجود تھے۔