تاثیر 16 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 15 جون: وزیر عرفان انصاری نے کیدارناتھ ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرنے والوں اور ان کے اہل خانہ سے بھی گہرے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر نے اتوار کو سوشل میڈیا پر لکھا کہ مرکزی حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے ایسے حادثات ہو رہے ہیں۔ اتراکھنڈ کے کیدارناتھ روٹ پر صبح ہونے والا ہیلی کاپٹر حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ جس طرح گوری کنڈ اور تریجوگینارائن کے درمیان اس حادثے میں ایک معصوم بچے سمیت سات عقیدت مندوں کی موت ہوگئی۔ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ حفاظتی انتظامات میں غفلت کے باعث ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ ایسے میں مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ فضائی حفاظتی انتظامات کو مضبوط کرے۔ تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔